تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔۔ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کردی

تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔۔ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر ، مشرقی

بلوچستان اور زیریں سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ کل اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب، خیبر پختو نخوا ،

گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:لاہور (فرخ آباد 232 ، لکشمی چوک 223 ، چوک نخودہ 196 ،

شاہی قلعہ 176 ، نشتر ٹاؤن 149 ، تاج پورہ 130 ، مغل پورہ ، اقبال ٹاؤن 127 ، گلشن راوی 126 ، سمن آباد 118 ، جوہر ٹاؤن 99 ، سٹی 96 ، اپر مال 87 ، گلبرگ 71 اور ائیر پورٹ 63) ، قصور 98 ، اسلام آباد (زیرپوئینٹ ، سید پور ، گولڑہ 83 ، بوکرا 25 اورائیر پورٹ 01) ، منگلا 44 ، اوکاڑہ 41 ، راولپنڈی (شمس آباد 37 ، چکلالہ 09) ، نارووال 34 ، جہلم 24 ، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 21 اور سٹی 03) ،

مری 20 ، اٹک 18 ، گجرات 10 ، منڈی بہاولدین 06 ، ساہیوال ، سرگودھا سٹی 04 ، خانیوال 03،گوجرانوالہ 01 ،سندھ: مٹھی23 ، بدین 06 ، ٹھٹھہ 03 ، کشمیر: راولاکوٹ 13 ، کوٹلی 06 ، مظفر آباد (سٹی ،ائیر پورٹ 01) ، خیبر پختونخوا: دیر (اپر 12 اور لوئر 10) ، مالم جبہ 08 ، پاراچنار 05 ، پشاور (سٹی 03 ،ائیر پورٹ 01) ، دروش 03،، مہمند ڈیم 02 ، بنوں ، کالام 01. گلگت بلتستان: سکردو اور گلگت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت 41، دادو، سبی ، شہید بینظیر آباد، سکرنڈ اور دالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.