گرمی کی شامت آگئی : ملک بھر میں مون سون بارشیں کب شروع ہونے والی ہیں ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں ان دنوں شدید گرمی کا راج ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شدید گرمی کے باعث معمولاتِ زندگی بھی کافی متاثر ہو رہے ہیں لیکن اب محکمہ موسمیات نے پاکستانی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے باقاعدہ مون سون بارشوں کی خوشخبری سنا دی ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز مون سون کی پہلی پری مون سون بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں سمیت لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم، ہری پور، ایبٹ آباد، مظفر آباد، ملک کے بالائی علاقوں اور تھرپارکر میں بھی پری مون سون کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 25 جون سے باقاعدہ مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ توقع ہے رواں سال ملک بھر میں اچھی بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے باقاعدہ مون سون بارشوں کی خوشخبری سنا دی ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز مون سون کی پہلی پری مون سون بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بروز ہفتہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بھکر، لیہ، ملتان، ڈی جی خان، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.