گھر کے نہ گھاٹ کے۔۔۔!!! شادی کے فوراً بعد شہروز سبزواری اور صدف کنول نے زندگی کا بڑا فیصلہ کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک) گھر کے نہ گھاٹ کے۔ شادی کے فوراً بعد شہروز سبزواری اور صدف کنول نے زندگی کا بڑا فیصلہ کرلیا، دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے۔ گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شہروز سبزواری اور صدف کنول کی جوڑی جلد ٹی وی پر ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئے گی۔

صدف کنول اور شہروز سبزواری کی جانب سے انسٹاگرام پر شُوٹنگ کے دوران لی گئی سیلفیز شیئر کیں۔ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کا ایک ساتھ یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری قیا آرائیوں کے مطابق نوبیاہتا جوڑا ٹیلی فلم ’گھر کے نہ گھاٹ کے‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہے۔ ٹیلی فلم ’گھر کے نہ گھاٹ کے‘ کو فیصل شیرازی نے تحریر کیا ہے۔ صدف اور شہروز کے علاوہ کاسٹ میں جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔ شہروز اور صدف کے مداحوں کو اس ٹیلی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے، پرستاروں کا کہنا ہے وہ یہ دیکھنے کیلئے بے چین ہیں کہ اصل زندگی میں ایک ساتھ رہنے والی جوڑی کی کیمسٹری ٹی وی پروجیکٹ میں کیسی ہو گی۔ دوسری جانب پنجاب میں کورونا کے کنفرم مریضوں کو ڈسچارج کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آ گیا، کنفرم مریض جن کو علامات نہیں ہوں گی ان کے ڈبل نیگٹو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم کر دی گئی۔ ایسے مریضوں کو ہسپتال سے دس دن کے بعد اگر کوئی مزید علامات نہیں ہوتی تو ڈسچارج کیا جائے گا تاہم مریضوں کو دس دن داخل رکھنے کے بعد مزید تین دن معائنہ کیا جائے گا۔کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے نئے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے، کم قوت مدافعت، ہیلتھ کئیر پروفیشنلز پر نئے ایس او پیز کا اطلاق نہیں ہو گا۔ ایس او پیز میں ترامیم دنیا میں علاج معالجے میں ریسرچ کے بعد کی گئی۔ اس اہم فیصلے کا مقصد بلا ضرورت مہنگے پی سی آر ٹیسٹ کے ضیاع کو روکنا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *