جسے اللہ عزت دے۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان کی پورے یورپ میں دھوم، جرمنی نے وزیراعظم عمران خان کو کونسی بڑی دعوت دے دی؟پوری قوم خوشی سے نہال

ڈیووس(ویب ڈیسک) ڈیووس وزیراعظم عمران خان کی جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ڈیووس فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ہے، اس دوان جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے وزیراعظم عمران خان کو جرمنی کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے عالمی فورم کی سائیڈ لائنز پروزیراعظم کی ملاقاتوں

کا سلسلہ جاری ہے۔اسی تناظر میں اینگلا مرکل اور عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مختصر ملاقات کے دوران جرمن چانسلر نے وزیراعظم عمران خان کو جرمنی کے دورے کی دعوت دی جس پر عمران خان نے کہا کہ وہ جلد جرمنی کا دورہ کریں گے۔گزشتہ دنوں عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے بھی غیر رسمی ملاقات کی جس میں انہوں نے افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وژن بلوچستان کو ترقی دینا ہے، بلوچستان پاکستان کا اہم جز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاق،صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں،پاکستان ٹیلی ویژن کو بھی دنیا کے میڈیا ہاؤسز کے ساتھ منسلک کریں گے،کارکن اور آرٹسٹ اثاثہ ہیں۔تفصیلات کےمطابق سرکاری ٹی وی کےلائیو پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کیا اور برفباری اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ ہم نے بلوچستان کو ترقی دینا ہے، بلوچستان پاکستان کا اہم جز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسائل کے ساتھ بلوچستان کے وسائل کو بھی دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں تاکہ انٹرنیشنل کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں اور عام آدمی کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے وفاق صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں،ہمیں اجتماعی حکمت عملی کے ساتھ مل کر مسائل کے حل اور ترقی کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.