5 فروری سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان ۔۔۔ بنی گالہ اور وزیراعظم ہاؤس میں تشویش کی لہر دوڑا دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کرحکومت مخالف تحریک کی تیاری کرلی۔مولانا فضل الرحمن اس بار اکیلے نہیں بلکہ اپوزیشن کی پانچ جماعتیں بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔ ان میں خیبر پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، جے یو پی، جمیعت اہلحدیث، قومی وطن پارٹی شامل ہیں۔

جے یوآئی (ف) کے ذرائع کے مطابق مشترکہ احتجاجی حکمت عملی کا آغاز 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے کیا جائے گا۔9 فروری کو لاہور میں احتجاجی کنونشن ہوگا، 15 فروری کو اسلام آباد میں اپوزیشن کے احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 23 فروری کو کراچی اور یکم مارچ کو پشاور میں احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کنونشنز سے مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے، ملک گیر کنونشنز کے انعقاد کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.