بریکنگ نیوز:اتحادیوں کی مبینہ بلیک میلنگ سے پریشان تحریک انصاف حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک) اتحادیوں کی مبینہ بلیک میلنگ سے پریشان تحریک انصاف حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ اتحادیوں کی جانب سے تحفظات اور مبینہ بلیک میلنگ نے تحریک انصاف کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی نے حکومت بچانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جس کا ٹاسک جہانگیر ترین کو دے دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اتحادیوں کی جانب سے تحفظات پر تحریک انصاف پریشان ہے، اسمبلی میں عددی برتری رکھنے کیلئے پنجاب میں بھی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ کے ناراض ارکان سے جہانگیر ترین رابطے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی ارکان کو ساتھ ملا کر پنجاب اسمبلی میں بھی عددی برتری مستحکم کی جائیگی۔ ڈیڈ لاک برقرار پاکستان تحریک انصاف کی ایم کیو ایم کو منانے کی دوسری کوششیں کی جارہی ہیں،ٓ۔ سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں ایسی جمہوریت جس کے ثمرات عوام تک نہ جاسکیں اس کا فائدہ نہیں وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں کچھ معاملات پر مزید بات چیت کےلئے اگلی ملاقات اسلام آباد میں ہوگی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا وفد ناراض اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو منانے کے لیے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ سینیئر رہنما جہانگیر ترین اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں بہادرآباد مرکز پہنچا جہاں دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی دفتر میں مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمارے اتحادی تھے اور رہیں گے، جلد ہی خوش خبری ملے گی اور کبھی جدا نہیں ہوں گے، اس حوالے سے تھوڑی بہت غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.