شاباش آپ زبردست کام کررہے ہیں۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان کس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ؟ آپ بھی جانیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آئی جی پنجاب اور پنجاب پولیس کو سراہا گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کئے گئے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور پنجاب پولیس کوجرائم میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی سے مثبت پیغام سامنے آیا ہے۔کارروائی سے یہ پیغام سامنے آیا ہے کہ پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیر وٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سعید غنی نے کراچی میں خاتون پاکستان کالج کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا اہل وزراء کا کام یہی ہوتا ہے کہ ویڈیو بناو اور وائرل کرو۔صحافی کے وزراء کی ٹک ٹاک ویڈیوز کے معاملے پر سوال پر وزیراطلاعات سندھ نے وفاقی حکومت کے وزراء پر تنقید کے پل باندھ دیئے۔ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کے بارے میں رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیکن احتجاج پر امن ہونا چاہیئے۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ استاتذہ پر احتجاج کے دوران لاٹھی چارج کی ہمیشہ مذمت کی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔اس موضوع پر مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جتنے اسکول کراچی میں بنے ہیں، اتنے کہیں نہیں، نظام تعلیم بہتر ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسی دوران ایک صحافی کے ٹک ٹاک کے سوال پر سعید غنی نے وفاقی حکومت کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ نا اہل وزراء کیا ہوں گے جن کا کام صرف اور صرف ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر وائرل کرنا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال میں ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ کی جانب سے مختلف وزراء کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز اور کالز وائرل کی گئی ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی وزراء کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.