بڑا سیاسی تہلکہ : پی ٹی آئی کی صف میں شامل نامور شخصیت کی فارورڈ بلاک کی تصدیق ۔۔۔جلد مزید کتنے فصلی بٹیرے جانے والے ہیں ؟ وزیراعظم عمران خان کو ایک اور بری خبر سنا دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما سردار شہاب الدین نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی حکومت کے خلاف فارورڈبلاک بننے کی تصدیق کر دی، وزیراعلیٰ کو مطالبات ماننے کے لئے فروری تک وقت دیا گیا ہے، تمام ناراض ارکان نے قرآن پاک سے پیچھے نہ ہٹنے کا حلف دیا ہے۔

پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے رکن سردار شہاب الدین کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے خلاف ناراض گروپ کے قیام کی تصدیق کرتے ہوئے نجی ٹی وی میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 20 ایم پی ایز کا گروپ ہے اور سب نے قرآن پاک پر حلف لیا ہے اور حلف میں کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے تمام20ارکان اکٹھے رہیں گے۔ سردار شہاب الدین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ناراض گروپ کی جانب سے فروری تک وقت دیا گیا ہے کہ ان کے علاقوں میں بھی لاہور کے مقابلے میں ترقیاتی کام کرائے جائیں اور اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جائز کام ہیں ان بیورو کریسی کو لانا ہو گا کیونکہ سیاست عزت کیلئے کرتے ہیں اور ہماری عزت ہی سب کچھ ہے، عزت سے بڑھ کر پارٹی نہیں ہے جبکہ ہمارے ناراض گروپ کے ساتھ دس مزید ایم پی ایز بھی حلف دینے کو تیار ہیں اور وہ گروپ میں شامل ہوں گے۔ سردار شہاب الدین نے کہا کہ گروپ کی پہلی میٹنگ ایم پی اے غضنفر عباس نے کروائی اور اگلی میٹنگ فروری میں ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے اور اسی پلیٹ فارم سے ہی آئندہ الیکشن لڑیں گے۔ جن ارکان نے علیحدہ گروپ بنایا ہے ان کے نام فی الحال سامنے نہیں آئے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.