ارطغرل غازی کی حلیمہ بھی عمران خان کی فین نکلیں ، کیا پیغام جاری کر دیا؟پاکستانیوں کاسینہ چوڑا کر دینے والی خبر

ترقی (ویب ڈیسک)ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم پاکستان ارطغرل غازی کی تعریف کرتے ہیں تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان بن ارطغرل کی زندگی پر بنائے گئے مشہور ترک سیریل ارطغرل غازی

کے بارے میں وزیراعظم پاکستان ہمیشہ سے ہی اچھے خیالات کا اظہار کرتے تھے اور ان کی اسی پسندیدگی کی وجہ سے یہ ڈرامہ اردو زبان میں پاکستان میں نشر بھی کیا گیا۔عمران خان ارطغرل کے علاوہ ترکی کے مزید تاریخی ڈراموں کو بھی اردو زبان میں ڈبنگ کے بعد پاکستان میں نشر کرنے کے خواہش مند ہیں، عمران خان کے ان خیالات سے متعلق ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے ارطغرل غازی کی ہیروئن ایسرا بلجیک کا کہنا تھا کہ ” جب میں عمران خان کوارطغرل غازی کی تعریف کرتے سنتی ہوں تومجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے”۔وزیراعظم پاکستان کی’ارطغرل غازی ‘کیلئے تعریف باعث فخر ہے،ایسرا بلجیکانہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے یہ الفاظ کہ” ترکی کے مزید تاریخی ڈرامے اردو زبان میں پاکستان میں نشر کیے جانے چاہیے “میرے لیےحیران کن اور فخر کا باعث ہیں، یہ صرف کورونا وائرس کی وباء ہے جس نے مجھے روک رکھا ہے ورنہ اب تک میں پاکستان کے کئی دورے کرچکی ہوتی۔ ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم پاکستان ارطغرل غازی کی تعریف کرتے ہیں تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ ایسرا بلجیک نے پہلے بھی کئی بار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.