ہم سڑکیں نہیں نسلیں بنانے آ ئیں ہیں۔۔۔!!! وفاقی حکومت نےاگلے چھ ماہ فیسوں کے بارے بڑی خوشخبری دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 5ہزار سے زائد فیس والے اسکول 6ماہ میں 20فیصد کم فیس لیں گے اور 6ماہ بعد فیسوں کو معمول پر لایا جائے گا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پاورپلے’ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسکول کھولنے سے متعلق

فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم این سی اوسی اور مختلف اداروں کیساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے 9ویں کلاس سے 12ویں تک کلاسز کا آغاز ہوگا اور پرائیویٹ اسکولز کو بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی، بچوں کو ماسک ضرور استعمال کرنا ہے، مجمع نہیں لگاناہے، اسکولوں میں ہینڈ واشنگ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کو 2کلاسز یا 2مختلف اوقات میں پڑھانے کی تجویزدی ہے پرائیویٹ اسکولز سے بھی مشاورت جاری رکھی ہوئی ہے ابتدا میں اسکول ٹیچرز پر دباؤ پڑے گا، اضافی کلاسز لینا ہوں گی، تجویز ہے اہم چیزیں پڑھائیں اور کورس کو تھوڑا کم کردیں جب کہ امتحانات کیلئےوقت کو تھوڑا بڑھا دیا جائے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کوآگاہی دیناہوگی کہ ہاتھ دھوئیں اورماسک کااستعمال کریں، اسکول کھلنے سے پہلے بچوں یا ٹیچرز کا کورونا ٹیسٹ لازمی نہیں ہے والدین سے کہیں گے بچے میں علامات ہیں تو اسکول نہ بھیجیں جہاں ایس اوپیز پرعمل نہیں ہوگاوہاں سخت کارروائی کریں گے۔اپوزیشن سے متعلق شفقت محمود نے کہا کہ اپوزیشن سےبات کی اورسمجھایاایف اےٹی ایف بل اہم ہے امیدہےاپوزیشن ہماری بات سمجھ گئی ہوگی اوربل کی حمایت کرے گی، ایف اےٹی ایف بل ملکی مفادمیں ہےکوشش ہوگی بل پاس ہو۔

Sharing is caring!

Comments are closed.