’’ حکومت کو عجیب صورتحال کا سامنا۔۔۔‘‘ عمران خان کے اچانک بیوروکریسی سے معاملات خراب۔۔۔ اتحادی کیا کرنے والے ہیں؟ ڈاکٹر شاہد مسعود کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ حکومت کی بڑی عجیب صورتحال ہوگئی ، عمران خان کو کون اتنے غلط مشورے دیتا ہے؟ عمران خان کے عدالتوں، الیکشن کمیشن ،اتحادیوں اوربیوروکریسی سے معاملات خراب ہوگئے، ہمارا سیاسی سسٹم فارغ ہورہا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بڑی عجیب صورتحال ہوگئی ہے۔عمران خان کہتے ہیں جب تک میری حکومت ہے عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

اب اٹارنی جنرل انور منصور کی کیا پوزیشن ہے؟ جسٹس فائز عیسیٰ تو اب واپس آگئے ہیں۔کیا عمران خان کو اتنے غلط مشورے دیے گئے تھے ؟کہ عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے ان کے معاملات خراب ہوگئے، اتحادیوں ،بیوروکریسی سے ان کے معاملات خراب ہوگئے۔بیوروکریسی کو حکم دیا گیا کہ چھٹیوں میں کوئی آفیسر اس وقت تک اسلام آباد سے نہیں جائے گا جب تک وزیراعظم اجازت نامے پردستخط نہیں کریں گے۔ہمارا سیاسی سسٹم فارغ ہورہا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن ہوگا مجھے نہیں پتا عارف علوی کیا خطاب کریں گے؟ پروڈکشن آرڈرکس کے جاری ہوں گے ؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ بھارتی صدر نے تین ممالک کے دورے پر جانا ہے۔شاہ محمود قریشی عوام کو بتا رہے ہیں کہ ہم نے فضائی حدود بند کردی ہے۔ ایک جہاز نہیں جائے لیکن باقی توساری فضائی حدود کھول رکھی ہے۔صبح شام ان کی فلائیٹیں جا رہی ہیں۔ عوام کو خوشخبریاں سنا رہے ہیں۔ جبکہ تجارتی حدود ، فضائی حدود کھلی ہوئی ہے۔اگر باقی بھی سب بند کردیا ہے پھر توٹھیک ہے۔ لیکن پوری بات کرتے نہیں ہیں۔یہ بڑی بات ہے کہ 5اگست کے بعد ہماری وزارت خارجہ نے تیر مارا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر کرفیو کوآج 34واں دن ہے۔کرفیو کب ختم کریں گے؟ ہندوستانی وزیرداخلہ کہتا کہ یہ پاکستانی رویے پر ہے۔ لیکن پاکستانی حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ دکھائی دے رہا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.