طارق عزیز صبح تک بالکل ٹھیک تھے، خود ناشتہ کرا مگر پھر ان کے جسم میں ایسی کیا تبدیلی آئی کہ اچانک انتقال کر گئے؟ اہلیہ نے سب کچھ بتا دیا

اسلام آباد (نیوز دڈیسک ) دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا آخری سلام ، پاکستانی ٹیلی وژن پر کروڑوں پاکستانیوں کے کانوں میں اپنی آواز سے رس گھولنے والے PTVکے پہلے مرد اینکر طارق عزیز اب ہم میں نہیں رہے ،ایک مرتبہ پھر سے انا للہ وانا الیہ راجعون۔طارق عزیز 2 روز قبل دوپہر پاکستانیوں کو آبدیدہ چھوڑ کر سفر

آخرت اختیار کر گئے ۔روزنامہ اوصاف کے مطابق ان کے پاس موجود ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ طارق عزیز بالکل ٹھیک تھے ، انہوںنے خود ناشتہ کیا ،اس کے بعد اخبار پڑھتے پڑھتے ان کی شوگر اچانک بڑھ گئی ، طبیعت اتنی زیادہ خراب ہوئی کہ اہلیہ کو کہا میری طبیعت بگڑ رہی ہے ۔ ان کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ طارق عزیز نے راستے میں اس سے یہ کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا آخری وقت آگیا ہے ۔ ڈرائیور بولا سر آپ حوصلہ رکھیں ، ا نشا اللہ آپ ٹھیک ہو جائیں گے ۔ ہم ہسپتال پہنچنے ہی والے ہیں ۔ تاہم آخری وقت آچکا تھا اور طارق عزیز انتقال کر گئے، انتقال کے وقت اہلیہ ان کے پاس موجود تھیں ،2 روز قبل شام ان کا جنازہ ادا کیا گیا ، عمومی طور پر میڈیا انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے جنازے لوگوں کی ایک عمومی رائے کی وجہ سے مختصر سے ہوتے ہیں اور پھر اب کرونا وائرس کے دوران میڈیا ہی نہیں بلکہ ہر کسی کا جنازہ انتہائی مختصر ہو چکا ہےتب پی ٹی وی کے پہلے مرد اینکر طارق عزیز کے جنازے میں لوگوں کی اس قدر بڑی تعداد موجود تھی کہ پاکستانی سبحان اللہ کہہ اٹھے اور ہر زبان طارق عزیز کیلئے دعا ئے مغفرت کرتی رہی ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.