دنیا کرکٹ میں سوگ کا سماں، محمد عرفان انتقال کر گئے

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے 31 سالہ کھلاڑی محمد عرفان انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ پاکستان ڈیف ٹیم عمر فیاض نے بتایا کہ محمد عرفان کچھ عرصے سے علیل تھے اور وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔ ہیڈ کوچ عمر فیاض نے بتایا کہ محمد عرفان نے

2007 ایشیا کپ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ 13 برس سے پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 119 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 501 ہو گئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 681 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 42 ہزار 787 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 951 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 617 ہو گئی۔ جن میں سے 67 ہزار 892 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار 353، پنجاب میں 65 ہزار 739، خیبرپختونخوا میں 21 ہزار 444، بلوچستان میں 9 ہزار 328، اسلام ا?باد میں 10 ہزار 662، آزادکشمیر میں 813 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 278 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 119 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں،جس کے بعد اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 501 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 48، خیبر پختونخوا میں 808، اسلام آباد میں 98، گلگت بلتستان میں 21، بلوچستان میں 100 اور ا?زاد کشمیر میں 19 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.