تمام خبروں کا ڈراپ سین :سکول کب تک کھل جائیں گے ؟ حکومت پاکستان نے تاریخ کا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک سکول کھولنے کے حوالے کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے لکھا کہ سکول کھولنے کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

ہم ابھی صرف ایس او پیز تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکیں۔ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی تیاری محض اس لئے کی جا رہی ہے تاکہ جب بھی پنجاب بھر کے سکول کھلیں تو ہماری تیاری مکمل ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی حکومتوں کی طرح عین موقع پر فیصلے اور تیاریاں کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق) قومی خزانے میں 1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوگیا، پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالرموصول ہوگئے، 50 کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک، 50 کروڑ ڈالر عالمی بینک سے موصول ہوئے، رقم سے کورونا وبا کے دوران لاک ڈائون سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ مثبت ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مشکلات میں گھری ملکی معیشت کیلئے بہت ہی اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوویڈ 19 ایکٹورسپانس اینڈ ایکسپینڈیچر سپورٹ پروگرام کے تحت پاکستان کوعالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالرموصول ہوگئے، پچاس کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک اور پچاس کروڑ ڈالرعالمی بینک سے موصول ہوئے ہیں۔ایس بی پی کے مطابق 50 کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک سے موصول ہوئے ہیں ،جبکہ 50 کروڑ ڈالر عالمی بینک سے موصول ہوئے ہیں۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکانٹ سرپلس ہو گیا، مئی کے مہینے میں جاری کھاتہ خسارہ سے پاک رہا اورمئی 2020 میں کرنٹ اکانٹ ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جبکہ اپریل 2020 میں کرنٹ اکانٹ کو 53 کروڑ ڈالر خسارہ کا سامنا تھا جبکہ مئی 2019 میں ایک ارب ڈالر سے زائد خسارہ درپیش رہا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.