عائزہ خان کی چھوٹی بہن کی شوبزمیں دھماکے دار انٹری، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان کی چھوٹی بہن حبا خان کی حال ہی میں کیے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘،’’پیارے افضل‘‘ اور ’’تھوڑا سا حق‘‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں میں کام کرنے والی عائزہ خان اس وقت پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ عائزہ خان مختلف برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔ حال ہی میں عائزہ خان نے ایک مشہور برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی ہے جس میں ان کی چھوٹی بہن حبا خان بھی اپنی بہن کے ساتھ ماڈلنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ حبا خان کی تصاویر نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں بلکہ انہیں لوگوں کی جانب سے بے حد سراہا بھی جارہا ہے۔ ویسے تو اس فوٹو شوٹ کو حبا خان کی شوبز میں انٹری قرار دیا جارہا ہے لیکن حبا خان اس سے پہلے بھی نجی چینل کے ڈرامے ’’کہی ان کہی‘‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کر چکی ہیں۔ تاہم پڑھائی کی وجہ سے انہوں نے شوبز میں مزید کام نہیں کیا تھا لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ حبا خان اپنی بڑی بہن کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمات کے اندراج کی خبر درست نہیں۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ایک شہری نے 12صحافیوں کے خلاف ایف آئی میں شکایت درج کرائی تھی، ایف آئی اے نے شکایات کا جائزہ لیا مگر مقدمات کا

اندراج نہیں ہوا پیکا ایکٹ کے تحت مخصوص لیگل پروسیجر کے تحت ہی مقدمات درج ہوسکتے ہیں۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس مقدمات سے متعلق شواہد ہیں تو سامنے لائیں ،پیروی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سے خبریں چل رہی تھیں کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 49 صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف شواہد کی بنیاد پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ریاستی اداروں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف شواہد کی بنیاد پر سخت ایکشن لیا جائے گا،سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جن افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں کالم نویس عمارمسعود،صحافی اعزاز سید، اسد طور، ابتیاہم افغان،مرتضیٰ سولنگی اور عمر چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔مذکورہ سوشل میڈیا صارفین کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ ہاں اپنے خیالات ضرور شیئرکریں لیکن کسی پربہتان اور جھوٹ سے بازرہیں اوراگرکوئی پوست شیئرکرتا ہے یا تبصرہ اورتجزیہ پیش کرتا ہے توپھرایسا کرنے والے کوثبوت بھی دینے ہوں گے کسی کو کسی کی تذلیل اورتضحیق کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.