’’ ولیم دیکھنا ایک دن میں پاکستان کا وزیر اعظم بنوں گا۔۔۔‘‘ عمران خان نے 11 سالہ برطانوی شہزادے کو کیا کہا تھا جو آج حرف بہ حرف سچ ثابت ہوا؟ برطانوی میڈیا نے شاندار رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم کا دورہ پاکستان انکی بچپن کی یادوں کو واپس لائے گا، شہزادہ ولیم بچپن میں عمران خان کے باغ میں کرکٹ کھیل چکے ہیں، تب شہزادہ ولیم کی عمر 11 سال تھی اور عمران خان نے ان سے کہا تھا کہ


دیکھنا ایک دن میں پاکستان کا وزیر اعظم ہونگا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس میں مزید کہنا ہے کہ شہزادے ولیم کو یقین ہی نہیں آیا لیکن آج وہ اسیے وقت میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب وہی مشہور کرکٹر پاکستان کا وزیر اعظم ہے، برطانوی میڈیا کی جانب سے یہ لمحہ وزیر اعظم عمران خان اور شہزادہ ولیم کے لیے ایک یادگار لمحہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب ایک شاہی نمائندے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑا جس میں انکا کہنا تھا کہ ’’ شہزادہ ولیم وزیراعظم عمران خان کو اچھی طرح جانتے ہیں کیونکہ وہ ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے دوست ہیں،اور وہ عمران خان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے رہے ہیں ‘‘۔
ایک اور ٹویٹ میں شاہی نمائندے کی جانب سے ببرطانوی شہزادی کی جانب سے کئے گئے فیشن کے بارے میں بھی بتایا گیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ ’’ برطانوی شہزادی کیٹ نے جو کپڑے زیب تن کر رکھے ہیں ماہین خان اور کیتھرین والکر کی جانب سے ڈیزائن کیے ہیں، جبکہ کیٹ نے جو سکارف پہنا ہے وہ ست رنگی برانڈ کا ہے جبکہ انہوں نے جو ائیر رنگ پہن رکھے ہیں وہ زین نامی ڈیزائنر کے ہیں ‘‘۔

Sharing is caring!

Comments are closed.