آ گئی پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر۔۔کڑاکے کی بارشوں کی پیشنگوئی ہو گئیکتنے دن تک بارشیں جاری رہیں گی ؟جانیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک ساتھ بارش / پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا

موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوااورکشمیر میں بارش ہو ئی ۔ سب سے زیادہ بارش:خیبر پختونخواہ :پٹن 18، مالم جبہ ، بالاکوٹ 11،دیر 08، پشاور07،سیدوشریف ،میرکھانی 06،کالام 05،کاکول03، پاراچنار02، چترال،چراٹ 01،کشمیر:مظفر آباد(سٹی 06،ائیر پورٹ01)، گڑھی دوپٹہ میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 05، کالام میں منفی03 اور پاراچنار میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب کے کئی میدانی علاقے فروری کے دوسرے عشرے میں بھی مسلسل گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شدید دھند والا موسم 20 سال بعد آیا ہے۔ہر شام پنجاب کے علاقوں کو دھند اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور پھر اگلے دن دوپہر تک برقرار رہتی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر فروری مارچ میں بارشیں ہوتی ہیں مگر اس بار بارشیں برسانے والا سسٹم نہیں بنا، اسی لیے دھند کا سلسلہ مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ایسے موسم کے حوالے سے طبی ماہرین کہتے ہیں کہ دھند سانس کی بیماری میں مبتلا افراد کیلئے خطرناک ہے، روزانہ سانس کی بیماریوں میں مبتلا سینکڑوں مریض ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھند و سموگ کے موجودہ موسم میں ماسک پہننے اور غیر ضروری طور پرکھلے مقامات پر جانے سے گریز کیا جائے۔ جبکہ زرعی ماہرین نے بھی موجودہ دھند کو فصلوں کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہیکہ بارشیں نہ ہونے سے زیرِ زمین پانی کی سطح میں بھی کمی آئیگی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *