فیصل ایدھی سے مُلاقات کرنے والوں کی فہرست بنانے کا فیصلہ۔۔!! وزیر اعظم عمران خان کے متعلق بھی حیران کُن فیصلہ؟ انتظامیہ کی دوڑیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ فیصل ایدھی کا ٹیسٹ اسلام آباد میں ہوا ہے،وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایسے افراد کی فہرست تیار کی جا رہی ہے

جن سے انہوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہے۔چند دن قبل وہ وزیراعظم سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کروانے سے متعلق تاحال سرکاری ذرائع نے کچھ نہیں بتایا۔ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے کچھ عملے اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے، ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔فیصل ایدھی نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔وزیر اعظم عمران خان سے فیصل ایدھی نے بدھ کو ملاقات کی تھی،دونوں کافی دیر تک ایک جگہ پر موجود رہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق فیصل ایدھی نے ایدھی فاونڈیشن کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کے لیے وزیر اعظم کو پیش کیا تھا۔ ایک کروڑ کا امدادی چیک دینے والے فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے گلہ کیا تھا کہ انہوں نے مجھے پہچانا نہیں۔دوسری جانب فیصل ایدھی نے ایک ویڈیو پیغام میں جاری کیے گئے کچھ ڈیٹا کی بھی وضاحت کی تھی انہوں نے بتایا تھا کہ حال ہی میں ایدھی فاؤنڈشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کو میڈیا میں غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے. ان کے مطابق فاﺅنڈیشن نے جو ڈیٹا جاری کیا تھا اس میں یکم اپریل سے13 اپریل تک ایدھی فاﺅنڈیشن کے کچھ سرد خانوں پر وصول ہونے والی لاشوں کی تعداد 387 تھی اور اس میں بڑی عمر کے لوگوں کی تعداد زیادہ تھی. فیصل ایدھی نے بتایا کہ گذشتہ سال اسی دورانیے میں 230 تھی اور یہ تقریباً 70 فیصد کا اضافہ ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.