پاکستانیوں کا انتظار ختم۔۔!! ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والا اربوں روپیہ کہاں گیا؟ سب کچھ سامنے آگیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ڈیم فنڈ وہیں کا وہیں ہے وہ ادھر ہی جائے گا۔ اب تک 13 کروڑ لوگوں نے احساس پروگرام میں اپلائی کیا ہے، احساس پروگرام میں سب سے زیادہ پیسہ سندھ میں دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ وہیں کا وہیں ہے وہ ادھرہی جائے گا۔

جمعرات کو احساس ٹیلی تھون پروگرام کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ڈیم فنڈ وہیں کا وہیں ہے وہ ادھرہی جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کواحساس ٹیلی تھون پروگرام کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ وہیں کا وہیں ہے۔ انہوں نے ڈیم فنڈز میں خردبرد کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم فنڈ وہیں کا وہیں ہے اور یہ ڈیم پر ہی خرچ ہوگا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام جیسا شفاف کوئی بھی پروگرام نہیں۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام لے تحت سب سے زیادہ پیسہ سندھ میں دیا گیا۔ جمعرات کو احساس ٹیلی تھون پروگرام کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام جیسا شفاف کوئی بھی پروگرام نہیں ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب تک 13 کروڑ لوگوں نے اس پروگرام میں اپلائی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام میں سب سے زیادہ پیسہ سندھ میں دیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی پوری تیاری کی گئی، بارہ ہزار روپے مکمل تصدیق کے بعد دیئے جاتے ہیں، اس پروگرام میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ، پاکستان میں 75 فیصد مزدور رجسٹرڈ ہی نہیں، ان تک پہنچنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متعلق سوال پر کہا کہ اب تک پاکستان میں کورونا کے کیسز کم ہیں اور ہم سمجھتے ہیں پندرہ مئی تک مسئلہ نہیں ہوگا ۔جمعرات کو احساس ٹیلی تھون پروگرام کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب تک پاکستان میں کیسز کم ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ 15 مئی تک مسئلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسی طرح احتیاط کریں گے تو زیادہ کیسز نہیں ہوں گے تاہم مئی کے آخر میں ہمارا مشکل وقت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بھوکے ہیں ان کا احساس ہے، کچی آبادیوں میں بہت برے حالات ہیں، غریب خواتین کو جب 12 ہزار ملتے ہیں تو بڑی خوشی ہوتی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.