مہنگائی کو بائے بائے!! وزیراعظم عمران خان کو غریبوں کا خیال آگیا۔۔۔۔ نیا پلان مرتب، آج کی بڑی بریکنگ نیوز آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر اینکر پرسن عمران یعقوب خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے وزیراعظم نے چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز اور حفیظ شیخ کی پلان مرتب کرنے کی ڈیوٹی لگائی ہے۔ جی این این کے پروگرام”ویو پوائنٹ “میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ

شکر ہے وزیراعظم عمران خان کو غریب اور مہنگائی کا خیال تو آیا اور آج جس سطح پر اورجس شدت سےمہنگائی کے خلاف وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیا ہے اگلے وہ یہ قدم چند ہفتے پہلے اٹھاتے تو نوبت یہاں تک نہ آتی۔آج انہوں نے الفاظ استعمال کیے ہیں کہ مجھے کسی بھی حال میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہےاور مجھے نہیں پتہ یہ آپ مجھے کر کے بتائیں۔انہوں نے آٹا بحران کے سلسلہ میں انہوں نے چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹور ذولقرنین کی بہت تعریف بھی کی ہے۔ واقفان حال کی بڑ ی خبر دیتے ہوئےسینئر اینکر پرسن عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ واقفان حال کے مطابق آج اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں باتیں تو بہت ہوئیں ہیں لیکن اجلاس میں سٹیٹرجی یہ بنائی گئی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور کے چیئرمین ذولقرنین خان کی وزیراعظم عمران خان نے ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہ حفیظ شیخ کے ساتھ مل کر ایک پلان مرتب کریں جس پر یوٹیلیٹی اسٹور کے چیئرمین ذولقرنین خان نے عمران خان سے کہا کہ پھر آپ مجھے 10ارب روپیہ مزید دیں تاکہ ہم غریبوں کے مزید فائدے کے لیے اقدامات کریں،اور احساس کارڈ کے ذریعے ہم جو مفت راشن دینا چاہتے ہیں وہ بھی دیں ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو مختلف تندور والے ہیں ان کو یوٹیلیٹی اسٹورپر آٹا نہ صرف سستا دیا جائے گا بلکہ ادھار بھی دیا جائے گا،جس طرح سے وہ عام مارکیٹ سے لیتے ہیں اور جب ایک ہفتے کے بعدجب وہ کارڈ واپس لے کر آیا کریں گے توان سے پچھلے پیسے لیے جائیں گے اور اگلا آٹا دے دیا جائے گا۔جس پر وزیراعظم نے ثانیہ صاحبہ کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ آپ سوموار کو ان سےپھر ملیں اور رپورٹ مجھے پیش کریں تاکہ بہتری کی گنجائش پیدا کی جا سکے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.