ایسی خبر آگئی کہ پاکستانی چِلا اُٹھے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )حکومت جانب سے بڑے بڑے دعووں کے باوجود تا حال سانحہ رنگ روڈ کے مرکزی ملزم عابد ملہی تو ابھی تک گرفتار نہ ہو سکا لیکن پیمرا نے الٹا میڈ یا پر موٹروے کیس کی پابندی لگا دی ہے ۔پیمرا کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق یہ

متنازعہ کیس ہے جس کی میڈ یا کوریج سے متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان کی بدنامی کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے چیئر مین پیمرااس کیس کی میڈ یا کوریج پر پابندی عائد کر رہا ہے ۔تمام سیٹلائٹ (نیوز اور کرنٹ افیئر)چینل مستقبل میں اس کیس سے متعلق کوریج نہ کریں بصورت دیگر متعلقہ چینل کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔دوسری جانب پولیس عابد ملہی کو گرفتار نہیں کر پائی تاہم پولیس نے اب ننکانہ صاحب میں چھاپہ مارا ہے لیکن وہ اس بار بھی اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ملزم عابد ملہی اپنی سالی سے ملنے کیلئے ننکانہ صاحب آیا تھا جہاں خاتون نے محلے داروں کی مدد سے پولیس کواطلاع کی لیکن عابد ملہی پولیس اہلکاروں کودیکھنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس جو نہی پہنچی تو عابد قبرستان کے راستے فرار ہو ا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ا سے پہلے بھی پولیس اور عابد ملہی کا چار مرتبہ آمنا سامنا ہو چکاہے لیکن وہ گرفتار نہیں ہوا ، کچھ عرصہ قبل عابدملہی مانگا منڈی میں اپنے والد کے گھر موجود تھا لیکن وہاں سے بھی فرار ہو نے میں کامیاب ہوا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *