ان ہاؤس تبدیلی کے لئے کوششیں تیز۔۔!! جنوری میں کیا اپ سیٹ ہونے والا ہے؟ شہباز شریف نے اشارہ دے دیا

لندن (ویب ڈیسک) ان ہاؤس تبدیلی کے لئے کوششیں تیز۔ برطانیہ میں موجود قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان ہاوس تبدیلی آئینی ،قانونی اور پارلیمنٹ کا حق ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال انہتائی تشویشناک ہے،

آٹا اور گندم قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور انکی شارٹیج ہے، گندم کے ذخائر کہاں گئے یا سمگل ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ 70 سالہ تاریخ میں آج سب سے زیادہ قیمت آٹے کی ہے اور مل بھی نہیں رہا۔ گندم آٹا ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر بھی ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا میرے بھائی اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے زمانہ میں گندم ریکارڈ پیدا ہوتی تھی بلکہ ہم ایکسپورٹ کرتے تھے۔ مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، ایسی صورتحال میں ان ہاوس تبدیلی نہ غیرقانونی ہے اور نہ غیرسیاسی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا میڈیکل ٹریٹمنٹ جاری ہے، اللہ انکو صحت دے، میرے اور بھتجی کیخلاف ریفرنس نیب اور نیازی گٹھ جوڑ ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر لندن میں بیٹھ کر سیاسی کایا پلٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ذرائع نے شہباز شریف کے خفیہ پلان کے بارے میں اہم معلومات فراہم کردیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اور لندن پلان کی تیاریاں زورو شورکے ساتھ جاری ہیں، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن میں با اثر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ مسلم لیگ ن تحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
شہباز شریف اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، وہ 15 فروری سے قبل پاکستان پہنچیں گے لیکن اس سے پہلے اہم لیگی رہنماﺅں کو لندن طلب کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماﺅں کو مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپا جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.