پاکستان روپے کی بڑی چھلانگ ۔۔۔ ڈالر ایک ہی دن میں کتنا سستا ہو گیا؟خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان روپے کی بڑی چھلانگ۔۔۔ ڈالر ایک ہی دن میں کتنا سستا ہو گیا؟خبر آ گئی۔ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر اور یورو تو سستے ہو گئے لیکن برطانوی پاؤنڈ مزید مہنگا ہو گیا۔ کرنسی مارکیٹ زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں


کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر 2 پیسے کی کمی سے 156 روپے 5 پیسے رہ گئی، یورو کی قدر 19 پیسے کم ہو کر 172 روپے 2 پیسے رہ گئی تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر 58 پیسے بڑھ کر 196 روپے 81 پیسے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 156 روپے 20 پیسے اور یورو کی قیمت 172 روپے 50 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 80 پیسے کے اضافے سے 197 روپے 30 پیسے ہو گئی۔دوسری جانب بینک دولت پاکستان نے ڈالر کی چوری چھپے بیرون ملک منتقلی پر دہشتگری اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے تجارت سے متعلق قوانین پر فریم ورک تیار کرتے ہوئے بتایا کہ فریم ورک کا مقصد فارن ایکسچینج کے غلط استعمال اور ضیاع کو روکنا ہےکیونکہ انڈر یا اوور انوائسنگ کے ذریعے رقم کی غیرقانونی منتقلی ہوتی ہے۔اسٹیٹ بینک نے قرار دیا کہ تجارت کی آڑ میں ڈالر کی چوری چھپے بیرون ملک منتقلی دراصل منی لانڈرنگ ہے، فریم ورک کی خلاف ورزی کرنے والوں پر منی لانڈرنگ اور دہشتگری کے مقدمات درج ہونگے۔صارفین کے لئے تجارتی مال کی مکمل مالیت درج کرانا لازم ہوگا، تجارتی سامان میں کمی بیشی یا ردوبدل قانوناً جرم تصور ہوگا، صارفین کو تجارتی سامان کی مکمل تفصیلات بینک میں جمع کرانا ہوں گی، تمام بینکس اپنے صارفین کو نئے قوانین پر آگاہی فراہم کریں۔نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.