بڑا ثبوت ہتھے چڑھ گیا

موٹر وے پر لاہور سے گوجرانوالہ جانے والی خاتون سے شرمناک ظالمانہ فعل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو ایک ٹرک اور اس کے عملے کی تلاش ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے سے پہلے مخالف سمت سے آنے والا ٹرک خاتون کی کار دیکھ کر رکا تھا، ٹرک سے ایک

شخص اترا تھا، جو ڈیوائڈر عبور کر کے گاڑی کے پاس آیا تھا۔ٹرک سے اترنے والے شخص نے گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹا کر خاتون سے بات کرنے کی کوشش کی تھی، جبکہ خاتون نے دروازے اور شیشے لاک کیئے رکھے اور اشاروں سے وہاں رکنے کی وجہ بتائی تھی۔پولیس کے مطابق ٹرک سے اترنے والے نے خاتون کی کار کا بونٹ بھی اٹھایا تھا، خاتون نے اپنے موبائل فون سے ٹرک کی تصویر لے لی تھی۔واقعے کی تحقیقات کرنے والی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کے موبائل فون سے ملنے والی تصویر میں ٹرک کا نمبر واضح نہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ٹرک کے جانے کے 5 منٹ بعد 2 ملزمان آئے جنہوں نے خاتون کی کار کا شیشہ توڑ دیا تھا۔واضح رہے کہ 3 روز قبل لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو غلط کاری کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔درندہ صفت 2 افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور خاتون کے ساتھ بچوں کے سامنے غلط کاری کی ۔ ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، طلائی زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے تھے۔متاثرہ خاتون لاہور سے گوجرانوالہ جا رہی تھیں اور کار کا پیٹرول ختم ہونے پر کار موٹر وے پر کھڑی تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *