“اگر کوئی مجھ سے ملنا چاہتا ہے یا ملنے کا شوق رکھتا ہے تو۔۔۔” فاروق ستار سے ملاقات کے دعوے کے بعد حریم شاہ ایک مرتبہ پھر بول پڑیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ اپنی اور فاروق ستار کی ملاقات کی اصل کہانی سامنے لے آئی ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق حریم شاہ کا کہنا تھا فاروق ستار ملنے کے لیے خود میرے پاس چل کر آئے تھے، میں ان سے ملنے کے لیے نہیں گئی تھی۔ تفصیلات بتاتے ہوئے حریم شاہ نے

کہا کہ فاروق ستار نے مجھے کہا تھا کہ کہ جب آپ کراچی آئیں گی تو میں آپ کی مہمان نوازی کروں گا۔ ٹک ٹاک گرل نے سوال اٹھایا کہ اگر کوئی مجھ سے ملنا چاہتا ہے، مجھ سے ملنے کا شوق رکھتا ہے تو میں کیسے غلط ہو گئی؟ انہوں نے کہا کہ میں تو فاروق ستار کے پاس نہیں گئی نہ ہی میں نے انہیں کال کی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ جو بھی مجھ سے ملنے کی خواہش ظاہر کرے گا میں اس سے ملوں گی۔ حریم شاہ نے کہا کہ آج تک میں نے جن شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک یا تصویر لی وہ زبردستی نہیں بنائی گئی، ہمیشہ دوسری پارٹی کی رضامندی سے ہی بنی ہیں یہ تصویریں اور ویڈیوز۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی کسی ایک شخص سے نہیں ملی جو مجھے ملنے سے گریز کرتا ہو کیونکہ یہ میری عزت نفس کے خلاف ہے۔ اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ جو مجھ سے ملنے کا شوق رکھیں گے میں ان سے ضرور ملوں گی۔ٹک ٹاک گرل نے کہا کہ میں تو حقیر اور ناتواں سی لڑکی ہوں اس لیے اپنی مرضی تو کسی پہ مسلط نہیں کر سکتی، فاروق ستار ایک طاقتور شخصیت ہیں ان کی اجازت کے بغیر میں کیسے کچھ کر سکتی ہوں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *