پاکستان میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہورہے ہیں ؟حکومت نے والدین ، بچوں اور اساتذہ کیلئے اہم ترین اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہو رہے ہیں ؟حکومت نے والدین ، بچوں اور اساتذہ کے لئے اہم ترین اعلان کر دیا۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کے باعث اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کی

باتیں محض افواہ ہیں، سندھ حکومت مسلسل اسکولوں کی نگرانی کر رہی ہے، خراب صورتحال ہونے پر حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ نواب شاہ میں چیمبر آف کامرس کی تقریب حلف برداری کے موقع پر سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس بڑھنے پر لاک ڈائون کا آپشن موجود ہے۔سیاسی معاملات سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ملکی معیشت ترقی نہیں کرسکتی۔ گیس کا بحران بڑھتا جارہا ہے، انڈسٹریز بری طرح متاثر ہیں جبکہ مہنگائی بھی عروج پر ہے۔ دوسری جانب ن لیگ نے 5 باغی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے سیکٹری جنرل احسن اقبال نے قیادت کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے قیادت کی منظوری سے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔پارٹی سے نکالے جانے والے ارکان پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری،جلیل شرقپوری شامل تھے۔ محمد فیصل خان نیازی،نشاط ڈاہا،

محمد غیاث الدین بھی پارٹی سے نکالے جانے والے رہنماؤں میں شامل ہیں۔ فیٹف ووٹنگ میں غیر حاضر ن لیگ کے پارلیمان کے ارکان کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی تھی۔ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے میاں جلیل احمد شرقپوری اور چوہدری اشرف علی انصاری شامل ہیں ، جبکہ نارووال سے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد غیاث الدین ، خانیوال سے محمد فیصل خان نیازی ، چوہدری اشرف انصاری کے بھائی چوہدری محمد یونس انصاری بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں کا حصہ تھے ۔بتایا گیا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنے انتخابی حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ، جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ، اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے ، کیونکہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و باؤز ہیں ، لہٰذا انہیں عزت و احترام دیں گے ، جبکہ نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ، تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *