کورونا کے حوالے سےخوشخبری : پہلی ویکسین فروخت کے لیے منظور ۔۔۔اس دوا کا نام کیا ہے ؟ آپ بھی جانیے

برسلز( ویب ڈیسک ) یورپی یونین میں کورونا وائرس سے انسانی جان بچانے والی پہلی دوا کی فروخت کی مشروط منظوری دے دی گئی ہے ۔اس دوا کا نام(Remdesivir) ہے اور یہ امریکی کمپنی(Gilead) کی تیار کردہ ہے ۔ اس حوالے سے یورپین کمشنر برائے صحت اور فوڈ سیکورٹی سٹیلا کیریاکیڈیس نے بتایا کہ

یورپین میڈیسن ایجنسی کے مشورے سے یورپ بھر میں اس دوا کی فروخت کی اجازت دی گئی ہے تاکہ اسے کورونا وائرس کے 12 سال سے زائد عمر کے مریضوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جا سکے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ دوا 1976 اور بعد ازاں 2014-2016 میں افریقہ میں پھیلنے والے ای بولا وائرس کے علاج کیلئے استعمال کی جا چکی ہے۔ خصوصی طور پر پنیومونیا اور آکسیجن تھراپی کے دوران اس کا استعمال مفید پایا گیا ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پتہ چلا ہے کہ کوروناوائرس کی نئی قسم زیادہ لوگوں کو بیمار کرتی ہے مگر نقصان اور اموات کے حوالے سے کم خطرناک ہے۔ نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیلتی ہے، لیکن یہ لوگوں کو زیادہ بیمار نہیں کرتی۔ کورونا وائرس کی نئی قسم یورپ سے امریکا آئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.