بھارتی اداکار سدھار تھ شکلا رات گئے اچانک اٹھے،ماں کو اپنے پاس بلایا پھر کیا کہا؟ ناقابلِ یقین انکشاف

بھارتی اداکار سدھار تھ شکلا رات گئے اچانک اٹھے، ماں کو اپنے پاس بلایا پھر کیا کہا؟ ناقابلِ یقین انکشاف

معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا مرنے سے قبل رات گئے اچانک اٹھے، خاندان کے قریبی ذرائع کا

کہناہے کہ اداکار رات کو 3 بجے سینے میں تکلیف ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی والدہ کو بھی

بتایا تھا ۔ ٖغیرملکی میڈیا کے مطابق رات کو 3 بجے سدھارتھ کی طبیعت ناساز ہوئی، انہوں نے اپنی والدہ کو سینے میں

تکلیف سے آگاہ کیا ، ان کی والدہ نے انہیں پانی دیا تھا جس کے بعد وہ سوگئے تھے مگر وہ صبح بیدار نہیں ہوئے تھے۔ مزید بتایا گیا کہ ان کی والدہ نے جگانے کی کوشش کی تو وہ نہیں اٹھے جس کے بعد ان کی بہن نے ڈاکٹر کو بلایا جس نے انہیں مردہ قرار دیا اور فوری

ہسپتال جانے کو کہا۔ذرائع کے مطابق دوستمبر کوصبح 9 بجکر 40 منٹ پر سدھارتھ شکلا کو ہسپتال لے جایا گیا تھا اور 10 بجکر 15 منٹ پر جب ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی تو اس وقت وہاں ان کی بہن، بہنوئی، کزن اور 3 دوست موجود تھے۔اچانک موت کی خبر سن کر اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔

Comments are closed.