ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کو لڑکی بنا دیا ، جب شعیب ملک نے وجہ پوچھی تو پاکستانیوں کی بھابھی نے کیا جواب دیا ؟ دلچسپ خبر

لاہور (ویب ڈیسک) کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اور انکا اہلیہ کے درمیان ہونیوالی دلچسپ بات چیت منظر عام پر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کا ایک انٹرویو کیا ۔چونکہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ایک دوسرے

سے دور اپنے اپنے ملکوں میں موجود ہیں تاہم موبائل پر ویڈیو کال سے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اور اس بات چیت میں انکی باتوں کا محور انکا بیٹا اذہان ہوتا ہے ۔لاک ڈاؤن کے دوران شعیب ملک فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک چیٹ شو کی میزبانی کر رہے ہیں جس کی پانچویں قسط میں شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مدعو کیا اور اُن سے ڈھیر سارے دلچسپ سوالات کیے جن کے ثانیہ مرزا نے خوبصورت انداز میں جوابات دیئے۔چیٹ شو کے دوران ثانیہ مرزا نے مداحوں سے اپنے بیٹے اذہان کی بھی ملاقات کروائی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذہان کے بالوں کی چٹیا بنی ہوئی تھی ۔اذہان کے اسکرین پر آتے ہی شعیب ملک کی جانب سے ثانیہ سے سوال کیا گیا کہ اذہان کو لڑکی کیوں بنایا ہوا ہے، جس پر جواب دیتے ہوئے ثانیہ کا کہنا تھا کہ اس کے بال بہت لمبے ہو گئے ہیں اس لیے اس کی پونی بنائی ہوئی ہے ۔اس دوران شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کو اُس کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ۔انٹرویو کے دوران شعیب ملک نے ثانیہ کو ازہان کے ساتھ انگریزی بولنے پر بھی ٹوکا۔ثانیہ مرزا اذہان کے ساتھ انگریزی میں بات کر رہی تھیں جس پر شعیب ملک نے کہا کہ اس سے مادری زبان پنجابی میں بات کرو، اذہان کو گورا بنایا ہوا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *