بریکنگ نیوز:بازاروں‌ کی دو روزہ بندش کے بعد نئی پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

بریکنگ نیوز:بازاروں‌ کی دو روزہ بندش کے بعد نئی پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری خیبرپختون خوا حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر

ہفتے میں دو روز عوامی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختون خوا حکومت نے کرونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیلنے کے بعد عوام کی حفاظت کے لیے مختلف اقدامات کیے۔ان اقدامات کو مزید سخت کرتے ہوئے اب ہفتے اور اتوار کو پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے اور اتوار کو بین الضلائی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصلےکا اطلاق

پرائیویٹ گاڑیوں اور مال بردارٹرانسپورٹ پر نہیں ہوگا۔اس سے قبل خیبرپختون خواہ کے محکمۂ داخلہ نے 30 مارچ کو گھر میں اور باہر (ان ڈور، آؤٹ ڈور) شادی سمیت دیگر تقریبات پر پابندی عائد کی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پشاور، چار سدہ، صوابی، لوئر دیر، کوہاٹ اور نوشہرہ میں کسی بھی قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں مردان، سوات، مالا کنڈ، اپر دیر، شانگلہ، ایبٹ آباد، باجوڑ اور ضلع خیبر میں بھی تقریبات پر پابندی ہوگی۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جس علاقے میں کرونا کیسز می شرح 8 فیصد سے زیادہ ہوگی وہاں بھی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ کرونا کی تیسری لہر کے بعد خیبرپختون خواہ میں بھی کرونا کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں، صوبائی حکومت نے کیسز کی روک تھام کے لیے عوام پر مختلف پابندیاں عائد کیں اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *