مشکل وقت میں واقعی ’ لیڈر شپ ‘ امتحان میں ہوتی ہے۔۔!! کل قوم کی خاطر کیا کرنے جا رہا ہوں؟ وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا، ہر طرف ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کی تمام ہائی ویز کھولنے کا حکم دیتے ہوئے غذائی اجناس کی ترسیل کے لیے ریلوے کارگو سروس بڑھانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزرا، آئینی وقانونی ماہرین نے شرکت کی۔

اسد عمر، حماد اظہر نے معاشی صورت حال پر بریفنگ دی، بابر اعوان نے قانونی و آئینی معاملات پر اراکین کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کرونا وائرس کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں لیڈر شپ کا امتحان ہوتا ہے، کل قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ گھبراہٹ میں کیےگئے فیصلے درست نہیں ہوتے، ہنگامی حالات میں تمام ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں نرمی سے کہی جانے والی بات مان لیں، سختی میں کیے جانے والے فیصلے آپ کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ہر طرح سے عوام کی مدد کے لیے تیار رہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت نہیں ہونی چاہیے، اشیا کی قلت ہوئی تو افراتفری پیدا ہوسکتی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.