جان بوجھ کر کروناوائرس پھیلانے پر شہریوں کی شامت۔۔۔ حکومت نے نتھ ڈالنے کا اعلان کر دیا

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔۔ یواے ای حکومت نے اس وائرس پرقابو پانے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔۔ حکومت کے مطابق جس شخص نے ملک میں دانستہ طور پر کرونا جیسی وبا پھیلائی اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔کرونا وائرس پھیلانے والے ذمہ دار

کو پانچ سال سزا اور پچاس درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔۔ دوہزار چودہ کے قانون کے مطابق وائرس ایک دوسرے میں پھیلانا جرم ہے، جس کی سزا ہے۔۔ اور اس قانون کے تحت متحدہ عرب امارات میں شہریوں کو مشتبہ افراد کی نشاندہی کا پابند کردیا گیا ہے۔۔ متحدہ عرب امارات میں کرونا سے دو افراد جاں بحق اور ایک سو تریپن افراد متاثر ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کو خط لکھا گیا ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا صورت حال پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو خط لکھنے کی تصدیق کردی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظر انداز کرنے کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے اور اموات کی تعداد 340 تک پہنچ گئی۔امریکہ میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 684 ہو گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق جنوری اور پھر فروری میں خبردار کیا گیا تھا اور امریکی خفیہ ایجنسیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا تھا تاہم امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظرا نداز کر کے خفیہ ایجنسیز کی رپورٹس کو سنجیدہ نہیں لیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو نظرا نداز کرنے کی میڈیا کی رپورٹس مسترد کر دیں اور کہا کہ مجھ پر بلا جواز تنقید کی جا رہی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.