سردیاں ابھی گئیں نہیں۔۔بارشوں کا نیا سلسلہ ملک داخل , بارشیں کتنے روز تک جاری رہیں گی ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں اس وقت سردی کی شدید لہر چل رہی ہے بعض مقامات بھر اس قدر سردی کی شدت ہے کہ درجہ حرارت منفی ہونے کے باعث لوگوں میں بیماریاں پیدا ہونے لگی ہیں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا محکمہ موسمیات کے مطابق سردیاں ابھی گئی نہیں ہیں ۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر اور بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا جبکہ شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں سرد اور خشک رہا۔ ہفتہ کو کالام میں درجہ حرارت منفی 8، پاراچنار منفی7، گوپس منفی 5، سکردو، استور، بگروٹ منفی 4، کوئٹہ اور دیر منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق کچھ دنوں کے دوران شمال مغربی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا (چترال ، دیر ، سوات ، کالام ، ملاکنڈ ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، شانگلہ ، پاراچنار، ٹانک، وانا) ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے. ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 فروری کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.