افسوسناک خبر ۔۔!! 22 سالہ نوجوان کھلاڑی انتقال کر گئے

ڈھاکا( ویب ڈیسک ) گردن پر چوٹ کھانے والے بنگلادیش کے پلیئرز آخر کار زندگی کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق گردن پر چوٹ کھانے والے بنگلادیش کے ووشو پلیئر محمد عبیدالدین آخر کار زندگی کی بازی ہار گئے، 22 سالہ عبید 16 دسمبر 2018 کو نیشنل اسپورٹس کونسل جمنازیم میں ٹریننگ کے دوران گردن

کی انجری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے مفلوج ہوگئے تھے، 17 ماہ تک وہ اس تکلیف سے دوچار رہے، وہ چوتھی سرجری کیلیے اسپتال میں داخل تھے جہاں موت واقع ہوگئی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کو فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔ایشیا اوشیانا زون کی جانب سے ثانیہ مرزا کو انڈونیشیا کی پرسکا میڈیلین نوگروہو کے ہمراہ نامزد کیا گیا، فاتح کا انتخاب شائقین کی آن لائن ووٹنگ پر ہوگا جویکم سے 8 مئی تک جاری رہے گی۔ ثانیہ مرزا کی گذشتہ ماہ فیڈکپ میں واپسی ہوئی تھی،انھوں نے بھارت کو پلے آف میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ یہ ایونٹ مجھے اپنے پہلے ٹورنامنٹ کی طرح محسوس ہوا تھا، ہارٹ ایوارڈ کیلیے اپنی نامزدگی پر میں فیڈکپ سلیکشن پینل کی مشکور ہوں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *