کورونا کے بڑھتے کیسز،پنجاب میں پھر سے لاک ڈاون ۔۔۔صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے اعلان کردیا،عوام کیلئے پریشان کن خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے کیسز،پنجاب میں پھر سے لاک ڈاون ۔۔۔صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے اعلان کردیا،عوام کیلئے پریشان کن خبر

صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاون کا عندیہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو مکیں انہوں نے کہا کہ سردیوں میں کورونا بڑھنے کے خدشے پر لوگوں کو احتیاط کی ضرورت ہے ، اسمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے پالیسی بنالی ہے ، اگر کیس مزید بڑھے تو لاک ڈاون کریں گے ، روزانہ کی بنیاد پر 10ہزار کے قریب ٹیسٹ کر رہے ہیں ، جب کہ مجموعی طور پر اب تک 12 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آ سکتی ہے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کم ہیں ، لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آ سکتی ہے ، لہٰذا کورونا سے بچاوَ کیلئے ہر فرد فیس ماسک کا استعمال کرے، عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *