پاکستانی جنگی طیاروں نے بھارتی طیارے کو گھیرے میں لے کر بھارت کے اوسان خطا کر دیے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی کشیدگی فروری کہ مہینے میں شروع ہوئی جب بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پھر جوابی کاروائی میں پاکستانی فضائیہ نے نہ صرف 2 بھارتی طیارے مار گرائے بلکہ ایک انڈین پائلٹ کو بھی پکڑ لیا تھا۔ اب خبر آئی ہے کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے


بھارتی طیارے کو گھیرے میں لے کر بھارت کے اوسان خطا کر دیے، بھارتی سول ایوی ایشن ادارے کے مطابق گزشتہ نئی دہلی سے کابل جانے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کو غلطی فہمی کی بنا پر پاکستانی طیاروں نے گھیر لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی سے افغان دارالحکومت کابل جانے والے ایک بھارتی مسافر طیارے کو پاکستانی ایف 16 طیاروں نے اپنی فضا میں گھیر لیا تھا۔ اس حوالے سے بھارتی سول ایوی ایشن ادارے کا کہنا ہے کہ یہ تمام معاملہ غلطی فہمی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ بھارت کا دعویٰ ہے کہ شتہ ماہ 23 ستمبر کو نئی دلی سے کابل جانے والے بھارتی ائیرلائن کے طیارے کو پاکستان کی حدود میں جاتے ہی ایف 16 طیاروں نے گھیر لیا تھا۔ تاہم پھر جب پائلٹ نے پاکستانی جنگی طیاروں کے پائلٹس سے رابطہ کرکے انہیں کمرشل فلائٹ کا بتایا تو تصدیق ہونے پر بھارتی طیارے کو کابل تک جانے کی اجازت دی گئی۔ تاہم پاکستانی ایف 16 طیاروں نے بھارتی طیارے کو افغان حدود میں داخل ہونے تک گھیرے میں لیے رکھا تھا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی سے افغان دارالحکومت کابل جانے والے ایک بھارتی مسافر طیارے کو پاکستانی ایف 16 طیاروں نے اپنی فضا میں گھیر لیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.