کشمیری سیب اور میری جان عمران خان ۔۔۔۔۔ کشمیری لڑکیوں سے شادی کے خواہشمند بھارتیوں کے کام کی خبر آگئی

سری نگر (ویب ڈیسک) کشمیری شہریوں نے سیبوں پر ’’میری جان، عمران خان‘‘ لکھ کر بھارت کو سپلائی کر دیے ہیں۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت میں کشمیر سے آئے سیبوں پر ’’میری جان، عمران خان‘‘ کے نعرے لکھے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے بھارت


سپلائی کیے جانے والے سیبوں پر ’پاکستان زندہ آباد‘ اور ’میری جان، عمران خان‘ کے نعرے لکھے ہوئے دیکھ کر بھارتی آگ بگولہ ہو گئے ہیں۔ سیبوں پر کالے مارکر کے ساتھ پاکستان کے حق میں نعرے درج کیے گئے ہیں، نعرے انگریزی اور اردو میں لکھے گئے ہیں۔ دوکانداروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیب بیچنے کے لیے سیل شدہ پیٹیاں کھولیں تو سیبوں پر میری جان عمران خان اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف لائن آف کنٹرول چناری اور چکوٹھی کے درمیان(چنوئیاں ،بھرائیاں کے مقام پر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا بھارتی مورچوں کے سامنے احتجاجی دھرنا دسویں جبکہ بھوک ہڑ تال دوسرے روز بھی جاری رہی بھارت مخالف ،آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے درمیان رابطوں کے باعث ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد شاہراہ سرینگر سے کنٹینر ہٹا کر ایل او سی چکوٹھی کی طرف بڑھنے کی کال موخر کر دی گئی پولیس کی بھاری نفری کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نپٹنے اور مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے شاہراہ سرینگر پر کنٹینر لگائے گے گیارویں روز بھی مورچہ زن ہے۔ اس حوالے سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی رہنماء طاہرہ توقیر نے کہا تھا کہ ہم دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں یہ ہمارے پر امن مارچ کا آخری اور دوسرا مرحلہ ہے اس کے بعد ایک ہی آپشن موجود ہے اقوام متحدہ کے نمائندگان ہمارے ساتھ مذاکرات کریں نہیں تو حکومت کنٹینر ہٹائے اور ہمیں آگے جانے دے اگر ہمیں پر امن طور پر آگے نہیں جانے دیا تو ہم خود کنٹینر ہٹا کر آگے کی طرف بڑھیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.