وہ پاکستانی اداکارہ جو فلم کی شوٹنگ کے دوران بھارت میں حاملہ ہوگئیں اور پھر۔۔۔

وہ پاکستانی اداکارہ جو فلم کی شوٹنگ کے دوران بھارت میں حاملہ ہوگئیں اور پھر۔۔۔

پاکستانی اداکارہ متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت میں آڈیشن دینے گئی جہاں دو ہفتے بعد انہیں محسوس ہوا کہ وہ حاملہ ہیں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جب میں بھارت میں آڈیشن دینے کے لیے گئی اور مجھے

دوسال سے زیادہ کاوقت ہو چکا تھا۔مجھے دوبڑے بریکس ملے تھے جس پرمیں بہت خوش تھی۔بھارت میں میرا کام بہت اچھا چل رہا تھا کہ دو ہفتے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں حاملہ ہوں۔

اداکارہ متھیرا نے مزید بتایا کہ حاملہ ہونے کا پتہ چلنے کے بعد میں ادھر سے ادھر بھاگ رہی تھی ،کسی کو معلوم نہیں تھا مگر میری امی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا ہوا تو مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ میں کیا بولوں۔ متھیرا نے کہا کہ جو میرے

شوٹ کی ڈیٹس لگ رہی تھی وہ میری 7 سے آٹھ مہینے کے حمل کے دوران آتی تھیں تو 7 سے آٹھ مہینے کے حمل میں تو میں بہت زیادہ سفر بھی نہیں کر سکتی تھی۔بہت سے سارے لوگوں نے بہت ساری الگ الگ رائے دیں جس کی وجہ سے میں اور زیادہ پریشان ہوگئی تھی۔

کچھ لوگوں نے بولا کہ کام کی طرف توجہ دو جبکہ کچھ نے بولا کہ اپنے آپ پر توجہ دو۔لوگ ڈھکے چھپے لفظوں میں اپنی رائے دیتے رہے تو میں نے کہا کہ اب جو کچھ ہونا ہںے اسے ہونے دو۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے ڈائریکٹر کو یہ بات بتائی اور اب جب ڈائریکٹر میرے بیٹے کو دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ وہی ہے جو ہماری فلم کے بیچ میں آیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.