پاکستان کی خواجہ سرا کی سیاست میں انٹری، کس جماعت میں شامل ہوگئیں؟ بڑی خبر

پاکستان کی خواجہ سرا کی سیاست میں انٹری، کس جماعت میں شامل ہوگئیں؟ بڑی خبر

 پاکستان کی پہلی خواجہ سراءاداکارہ رمل علی نے بھی سیاست میں انٹری دیدی اور اس سلسلے میں باضابطہ طورپر پاکستان تحریک انصاف

(پی ٹی آئی) میں شمولیت بھی اختیار کرلی،انہیں صنفی امتیاز کیلئے کوارڈینیٹر مقرر کردیا گیا ۔ رمل علی کا کہنا ہے کہ اپنے جیسوں کے لئے ہر فورم

پرآواز اٹھائیں گی۔ رمل علی کو ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی ہے، اداکارہ کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے

صدر کا معاون تعینات کیا گیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں انتقام کیلئے سیاست میں آئی،لاہور میں ہونیوالے واقعے نے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا،

تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مسترد کیے گئے لوگوں کی امید بنیں گی اور ویلفیئر سیکٹر پر توجہ دیں گی ۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ سیاست میں شمولیت کے باوجود وہ شوبز جاری رکھیں گی ، ان دنوں کئی پراجیکٹس میں مصروف ہیں اور فینز آئندہ دنوں میں دیکھ بھی سکیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.