مشکل وقت میں پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا! 2 رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

مشکل وقت میں پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا! 2 رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

شیخو پورہ سے پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

تحریک انصاف کے رہنما رانا اسداللّٰہ خان اور رانا سیف اللّٰہ خان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔

دونوں رہنماؤں نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ میں

شمولیت کا اعلان کیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چار رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔

چار رکنی قانونی ٹیم میں انور منصور،بیرسٹر علی ظفر،شاہ خاور اور فیصل چوہدری شامل ہیں، ٹیم کی سربراہی سابق اٹارنی جنرل انور منصور کرینگے۔

قانونی ٹیم کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپیل تیار کرکے عمران خان سے منظوری لے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.