’’ شعیب اور ثانیہ کے آدھے اثاثے جائز اور آدھے اثاثے ممنوعہ ہیں‘‘الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایک اور پنڈوراباکس کھل گیا

’’ شعیب اور ثانیہ کے آدھے اثاثے جائز اور آدھے اثاثے ممنوعہ ہیں‘‘الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایک اور پنڈوراباکس کھل گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کے فیصلے پر طنزیہ بیان جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جس کے مطابق تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے۔ اس حوالے سے شہباز گل نے قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ذریعے طنز کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘اب الیکشن کمیشن پاکستان یہ فیصلہ دے گا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے آدھے اثاثے جائز ہیں اور آدھے اثاثے ممنوعہ ہیں’۔ پی ٹی آئی رہنما نے ساتھ ہی قہقہے سمیت سر پکڑنے والے ایموجی کا استعمال کیا۔ سوشل میڈیا پر شہباز گل کی ٹوئٹ وائرل ہوئی تو کئی صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ قومی ہیرو کا نام یوں استعمال نہ کیا جائے۔

ایک صارف نے شہباز گل کو جواب دیا کہ ‘پاکستان کے آئین کو پڑھ کر پھر ٹوئٹر پر پوسٹ کریں کیونکہ آئین پاکستان میں صاف لکھا ہے اگر کوئی ایسا شخص جو پاکستانی نیشنل نہیں ہو اور وہ کسی سیاسی پارٹی کو فنڈنگ کرے تو وہ پارٹی کالعدم قرار دے دی جائے گی’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.