اس طرح تو ہوتا ہے پھر اس طرح کے کاموں میں! پرویز الٰہی کو دھچکا، چوہدری شجاعت گروپ نے بڑی گیم ڈال دی

اس طرح تو ہوتا ہے پھر اس طرح کے کاموں میں! پرویز الٰہی کو دھچکا، چوہدری شجاعت گروپ نے بڑی گیم ڈال دی

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف قابل اعتماد نہیں ہے، چوہدری شجاعت گروپ نے عمران خان کا ساتھ دینے والے ق لیگ کے اراکین اسمبلی سے رابطے شروع کردئیے، چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں 18 رکنی کابینہ کی منظوری دی تھی جس میں حیرت انگیز طور پر ایک بھی رکن ق لیگ کا شامل نہیں تھا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام پر ق لیگ کے اراکین اسمبلی حیران و پریشان رہ گئے۔اس سے قبل عثمان بزدار کی کابینہ دو اراکین ق لیگ کے موجود تھے لیکن موجودہ کابینہ میں صرف پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی شامل ہیں۔کابینہ کی تشکیل کے بعد چوہدری شجاعت کیمپ نے عمران خان کا ساتھ دینے والے ق لیگ کے دس اراکین صوبائی اسمبلی سے رابطہ کرکے انہیں واپس آنے کا پیغام دیا۔

چوہدری شجاعت کیمپ نے پیغام دیا کہ آصف زرداری اور ن لیگ کیساتھ اب بھی بیٹھا جاسکتا ہے، حکومت بھی بنے گی اور وزارتیں بھی ملیں گی۔واضح رہے کہ ق لیگ ان دنوں دو دھڑوں میں تقسیم ہے اور چوہدری شجاعت کیمپ پرویز الہیٰ گروپ کے اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ نوٹس فنڈ ضبطی کا ہے عمران خان کو نااہل کرانے یا پی ٹی آئی کو کالعدم کرانے کا نہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ بیان حلفی اورسرٹیفیکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔فارن فنڈنگ کیس دفن ہوگیا اورفیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف کے کیس اورفارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔ فارن فنڈنگ شوکاز نوٹس صرف فنڈ ضبطی کا ہےنہ کہ پارٹی کالعدم اور عمران خان کو نااہل کرانےکا۔ الیکشن کمیشن ریفرنس حکومت کو بھیجے گا حکومت کے ڈیکلیریشن کے بعد سپریم کورٹ میں جائے گا۔

ہر غلط فیصلے سے14پارٹیوں کی ساکھ راکھ بن رہی ہے۔نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔ پی ڈی ایم اے ٹیں ٹیں فش ہوگئی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں۔ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لےسکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔ پانی اورمہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کے فیصلے پر طنزیہ بیان جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جس کے مطابق تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے۔ اس حوالے سے شہباز گل نے قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ذریعے طنز کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘اب الیکشن کمیشن پاکستان یہ فیصلہ دے گا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے آدھے اثاثے جائز ہیں اور آدھے اثاثے ممنوعہ ہیں’۔ پی ٹی آئی رہنما نے ساتھ ہی قہقہے سمیت سر پکڑنے والے ایموجی کا استعمال کیا۔ سوشل میڈیا پر شہباز گل کی ٹوئٹ وائرل ہوئی تو کئی صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ قومی ہیرو کا نام یوں استعمال نہ کیا جائے۔ ایک صارف نے شہباز گل کو جواب دیا کہ ‘پاکستان کے آئین کو پڑھ کر پھر ٹوئٹر پر پوسٹ کریں کیونکہ آئین پاکستان میں صاف لکھا ہے اگر کوئی ایسا شخص جو پاکستانی نیشنل نہیں ہو اور وہ کسی سیاسی پارٹی کو فنڈنگ کرے تو وہ پارٹی کالعدم قرار دے دی جائے گی’

Leave a Reply

Your email address will not be published.