لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا بڑا جھٹکا،وزیر اعظم سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا

لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا بڑا جھٹکا،وزیر اعظم سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔ کمیٹی نے طیبہ گل کیس وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کو بھجوا دیا

اور فیصلہ آنے تک معاملے کو مؤخر کردیا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نور عالم نے کہاکہ کوئی بھی سیاستدان ،جج ،جرنیل یا بیوروکریٹ اپنے عہدے کا غلط استعمال نہیں کرسکتا۔ سابق چیئرمین نیب کو لاپتہ افراد کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کیلئے

پی اے سی کی جانب سے سفارش وزیر اعظم کو بھجوائی گئی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پی اے سی جس معاملے میں بھی ہاتھ ڈالتی ہے تو عدالتوں سے حکم امتناع آجاتا ہے، مختلف اداروں میں اربوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کرنا پی اے سی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیم فنڈ سے متعلق تفصیلات پیش کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے، اس طرح کے احکامات قابل قبول نہیں ہیں۔

اجلاس میں میں طیبہ گل کیس بھی زیر بحث آیا، چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ کیس بند نہیں کیا جائیگا، ہم اس کی اوور سائٹ بھی کریں گے، یہ مس یوز آف اتھارٹی ہے۔ کمیٹی نے کیس وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کو بھجوا دیا اور معاملے کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا فیصلہ آنے تک مؤخر کردیا۔

اجلاس کے دوران وزارت دفاع کے سال 20-2019 کا بھی جائزہ لیا گیا تاہم اس موقع پر اجلاس کی کارروائی ان کیمرہ کر دی گئی۔ایک اور خبر کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرلیا۔ گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی چین کی جانب سے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان پہنچیں۔

اس کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔ چین نے متعدد بار خبردار کیا تھا کہ امریکی اسپیکرکا دورہ تائیوان چین کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہوگا۔ چین کا کہنا تھا کہ نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھےگی، چین اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت کےدفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا، امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنےگا۔ اب نینسی پلوسی کے تائیون پہنچنے کے بعد چین کی وزارت خارجہ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتباہ کے باوجود نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چینی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر نکولس برنز کو طلب کرلیا۔ چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیرخارجہ نے پلوسی کے دورے پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ امریکی اقدام جارحانہ نوعیت کا ہےجس کےانتہائی سنجیدہ نتائج ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.