فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ! تحریک انصاف کا تہلکہ خیز اعلان، کھلبلی مچا دی

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ! تحریک انصاف کا تہلکہ خیز اعلان، کھلبلی مچا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام سے چندہ لیتی ہے دیگر جماعتوں نے سیٹھ رکھے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اوورسیز پاکستانیوں نے زیادہ فنڈنگ دی ہے، معلوم نہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانیوں کے دشمن کیوں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 16 اکاؤنٹ عمران خان کے براہ راست لنک میں نہیں ہیں،

ان 16اکاؤنٹس کاعمران خان کوپتاہی نہیں تھاوہ کیسےڈیکلیئرکرتے؟ اگلے مرحلے میں بتائیں گے کہ یہ اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 2008 سے 2013 تک مس ڈکلیئریشن کیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ گیا جس پر صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔صحافی فیاض راجہ نے کہا حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کا نظام سب سے زیادہ صاف اور شفاف ہے اگر ن لیگ، پیلپلز پارٹی اور جے یوآئی سمیت دیگر چودہسیاسی جماعتوں کو اس چھلنی اور اسکروٹنی میں سے گزارا گیا تو ہوشربا حقائق سامنے آئیں گے۔

عدنان عادل نے لکھا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلہ میں عمران خان کے بیان حلفی کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ رجیم چینج آپریشن کا حصہ ہے۔ اس نکتہ کی بنیاد پر عمران خان پر مقدمہ بنایا جائے گا کہ آئین کی شق 62،63 کے تحت وہ صادق اور امین نہیں۔ پی ٹی آئی سے عمران خان کو مائنس کرنا بڑا مقصد ہے۔عتیق چودھری نے کہا آج ان لوگوں کو شدید مایوسی ہوئی جو بیانیہ بنا رہے تھے کہ یہ فارن فنڈنگ کا کیس ہے اور پی ٹی آئی بین ہونے

جا رہی ہے۔دنیا نیوز کے بیوروچیف خاور گھمن نے کہا لگتا ہے ہمارے دوست کنور دلشاد جنہوں نے جنرل مشرف کے زمانے میں زبردست انتخابات کرائے کی شروع دن سے خواہش رہی ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف سیاست سے فارغ ہو جائے۔ اب دیکھتے اس فیصلے کے بعد کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ارم عظیم نے کہا فارن فنڈنگ کیس کا اختتام ممنوعہ فنڈگ پر آ کر دم توڑ گیا۔

کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔ باقی تمام جماعتیں اپنی اپنی رسیدیں جمع کروانے کے لیے تیار ہیں ؟ملیحہ ہاشمی نے فیصلے پر کہا الیکشن کمیشن نے PTI کے 40 ہزار میں سے 13 اکاؤنٹس کی فنڈنگ “ممنوعہ” قرار دے دی اور اس کا جواب PTI جمع کروائے گی لیکن کیا الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے بھی سوال کرے گا جنہوں نے ایک اکاؤنٹ کی بھی تفصیل نہیں دی؟رضوان غلزئی بولے الیکشن کمیشن دیگر جماعتوں کے فنڈنگ کیس کا فیصلہ کب سنا رہا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیس ایک ساتھ سننے کا حکم دیا تھا۔رائے ثاقب کھرل نے الیکشن کمشنر کے ریمارکس پر کہا کہ وہ فنڈز ضبط کرنا چاہ رہے تھے یہی تھی ساری کہانی، بس ٹُھس۔۔سمیع ابراہیم نے عاصمہ شیرازی کے اس فیصلے پر ٹوئٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔عدیل وڑائچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو گراونڈ بنا کر دیا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کیلئے کارروائی کرے۔عباس شبیر نے کہا پوری قوم جانتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر لاہور میں کس کے حکم پر کام کرتے رہے۔ثاقب بشیر نے لکھا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تو نوشتہ دیوار ہے کہ شوکاز نوٹس ہونا ہے اس کے بعد اصل مقابلہ پروپیگنڈے کا ہو گا کون بہتر کرتا ہے۔سلیم صافی نے فیصلہ شیئر کیا تو طارق متین نے کہا اتنی جلدی صفحہ چھیاسٹھ پر ؟ میں تو پہلے سے کہہ رہا تھا کہ حکومت , ن لیگ اور ایک چینل کو فیصلہ پورا پتہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.