ایشیا کپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان!!! روایتی حریف پاکستان اور بھارت کب مدمقابل ہوں گے ؟ بڑی خبر آگئی

ایشیا کپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان!!! روایتی حریف پاکستان اور بھارت کب مدمقابل ہوں گے ؟ بڑی خبر آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان کر

دیا گیا ہے،میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان ہوگا۔ ایشین ٹائٹل پر حکمرانی کی جنگ 27 سے شروع ہوگی جبکہ ایونٹ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2021 کے بعد پہلی بار

ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، ایونٹ میں قومی ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو بابراعظم کی قیادت میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد ہر 2 سال بعد کیا جاتا ہے تاہم 2020 میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کوروناکے باعث ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ سال 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ خیال رہے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2022 کی منتقلی کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سی سی کے ایشیا کپ 2022 کی منتقلی کے اعلان کے بعد ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا تاہم میزبانی سری لنکا کے ہاتھ میں ہوگی۔ اے سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات

چیت ہوئی جس کے بعد متفقہ طور پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر سری لنکا کرکٹ شامی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم اے سی سی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جانب ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے چیئر مین خالد الزرونی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے یو اے ای کے وینیو کے پر خوش ہیں ،ہمارے پاس اچھا انفرا اسٹرکچر ہے اور ہم ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کے لیے منتظر ہیں۔یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر منعقد ہوگا۔ قبل ازیں سری لنکا نے سیاسی اور معاشی بحران کے باعث ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی سے معذرت کرلی۔سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ایونٹ کی میزبانی سے متعلق اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق ایس ایل سی نے اپنے فیصلے کے بارے میں اے سی سی کو آگاہ کردیا اور کہا کہ وہ ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کی وجہ سے ملک میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ایشیا کپ امسال اگست اور ستمبر میں آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل منعقد ہونا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔ تاہم ایشیا کرکٹ کپ بھارت سمیت کسی بھی ایشیائی ملک میں ہو سکتا ہے۔ سری لنکا ممکنہ طور پر یو اے ای کرکٹ بورڈ سے درخواست کرے گا کہ وہ ایک ایسے مقام کا انتخاب کرے جہاں وہ ایونٹ کی میزبانی کر سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.