طیبہ گل کے الزامات!!! جاوید اقبال کا بڑا اقدام ،معاملہ مشکوک ہوگیا

طیبہ گل کے الزامات!!! جاوید اقبال کا بڑا اقدام ،معاملہ مشکوک ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال پر ہراسگی کے سنگین الزامات کا معاملہ، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس طلبی اسلام

آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی درخواست میں عدالت سے پبلک اکاؤنٹس کی کارووائی کے میٹنگ منٹس کالعدم قرار دینے

کی استدعا کی گئی ہے، درخواست پر فیصلہ ہونے تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارروائی روکی جائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اقدامات، ڈائریکشنز اور کارووائی کو غیرقانونی قرار دیا جائے،

درخواست پر فیصلہ ہونے تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارروائی روکی جائے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماشیر اعظم وزیر نے پارلیمانی لیڈرشپ اور ڈویژنل صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

شیراعظم وزیر نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی پی پی کی پارلیمانی لیڈرشپ اور بنوں ڈویژن کی صدارت سے استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا،ان کا موقف ہے کہ اپنے فرزند فخر عالم کی جے یو آئی میں شمولیت کے بعد دونوں عہدوں سے اخلاقی طور پر مستعفی ہو رہا ہوں۔

شیراعظم وزیر نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ تھا ، حصہ ہوں اور پی پی پی کا حصہ رہوں گا ،انہوں نے کہاکہ اگر پارٹی نے استعفیٰ منظور نہیں کئے تو ذمہ داریاں نبھانے پر سوچوں گا ،شیراعظم وزیر کا کہناتھا کہ پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا جس کا مشکور ہوں۔جبکہ عمران خان اور (ق) لیگ اآمنے سامنے آگئے،

پنجاب حکومت بنتے ہی پہلا اختلاف سامنے آگیا، تفصلات کے مطابق عمران خان نے کل دورہ لاہور کیا ، دورے کے دوران عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات ہوئی، عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری مونس الٰہی کو ہدایات دی گئیں کہ پنجاب کابینہ کو مختصر رکھا جائے، کابینہ ی تعداد زیادہ سے زیادہ 20 ہونے چاہیئے،
اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اگر کابینہ کی تعداد مختصر رکھی گئی تو پھر کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ کابینہ کی تعداد کتنی ہوگی۔ دوسری جانب حریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید سینئر وزیر ، ڈاکٹر مراد راس کو تعلیم، ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیرصحت، راجہ بشارت کو وزیرقانون ،ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ ،راجہ یاسر ہمایوں کو وزیر ہائر ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹورازم بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلی پرویزالٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی سے ملاقات کی جس میں صوبائی حکومت کے امور ، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اورپنجاب کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کا مس ایڈوانچر پاکستانی قوم پر بڑا عذاب ثابت ہوا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز گل نے شہباز حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرموجود ہے۔انہوں نے لکھا کہ روزکسی نئی انڈسٹری کے بند ہونے کی خبرآرہی ہے، ثابت ہوا کہ بیرونی سازش کا مس ایڈونچر پاکستانی قوم پر بڑا عذاب ثابت ہوا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی موقف دہراتے ہوئے لکھا کہ تمام مسائل کا حل صرف شفاف الیکشن ہیں، نوٹ کرلیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے مزید 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ ، نجی ٹیوی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مخصوص نشستوں پر بھی بعض ارکان کے استعفے منظور کئے جائینگے،سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے آج یا کل استعفے منظور کئے جانے کا امکان ہے ، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے پی ٹی آئی کے 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے جا چکے ہیں ، الیکشن کمیشن کو لکھا جائیگا کہ ان اراکین کوبھی ڈی نوٹیفائی کیا جائے ،دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 11 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی دھڑا دھڑ منظوری سے پارٹی میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اراکین خفیہ طور پر رابطے کر رہے ہیں کہ ان کے استعفے منظور نہ کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.