قبل از وقت انتخابات کے لیے بیک ڈور رابطوں کا آغاز!! عمران خان اور نواز شریف کب الیکشن چاہتے ہیں؟ بڑی خبر

قبل از وقت انتخابات کے لیے بیک ڈور رابطوں کا آغاز!! عمران خان اور نواز شریف کب الیکشن چاہتے ہیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) قبل از وقت انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں سے بیک ڈور رابطوں کا آغاز ہو گیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اکتوبر نومبر جب کہ قائد ن لیگ نوازشریف مارچ اپریل میں الیکشن چاہتے ہیں۔نوازشریف سے اسحاق ڈار کے ذریعے پیغام رسانی ہو رہی ہے۔

عمران خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تبدیلی پر بھی ڈیڈ لاک ہے۔ن لیگ، پی ٹی آئی مرکز،صوبائی اسمبلی الیکشن ایک ساتھ کرنے کی خواہشمند ہے۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو نئے الیکشن کے لیے تیاری کا ٹاسک سونپا۔ عمران خان کی ایوان وزیر اعلیٰ میں اراکین اسمبلی سے ملاقات ہوئی،

اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 ہفتوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دیتے یوئے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں تنظیمیں مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں کیوں کہ 6 سے 8 ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبری کی، سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔ دوسری طرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن وقت مقررہ پر ہوں گے کیوں کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے، جس دلدل میں ہمیں پھنسایا گیا اس سے نکلنا آسان نہیں کیوں کہ پی ٹی آئی حکومت ایسے معاہدے کرکے گئی کہ ملک کو گروی رکھ دیا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ہم سب کو آج ملک کیلئے سوچنا ہوگا، ریاست کی کمزوریوں کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں بدنظمی پیدا ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے کمی کر دی ہے ۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کیلئے ایل

پی جی کی قیمت 218 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ گھریلو سلنڈر 30 اور کمرشل 114 روپے سستا ہو گیا ہے،گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 571 اور کمرشل کی 9 ہزار 893 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر خرید وفروخت کریں،مارکیٹ میں ایل پی جی کی 250 روپے تک فروخت جاری ہے ۔گزشتہ 5 روز سے اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں پر کوئی عمل درآمد نہیں کر رہا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی انڈسٹری کی بہتری کیلئے ایل پی جی پالیسی مرتب کی جائے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا،جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت فی کلو 230 روپے تک پہنچ گئی تھی ۔ لاہور میں گھریلو سلنڈر 150 اور کمرشل سلنڈر 450 مہنگا ہوا،گھریلو سلنڈر 2750 اور کمرشل سلنڈر 10438 روپے میں فروخت کیاگیا ۔قبل ازیں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے کمی کی گئی ۔ پیداواری اداروں کی جانب سے قیمت میں کمی کے بعد ڈسڑی بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کیا ۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کمی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے جولائی 2022ء کے لیے قیمت 148725 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی تھی جب کہ پاک عرب ریفائنری نے اپنی قیمت میں 13723 روپے کمی کی ہے، جس کے بعد پارکو نے کی نئی قیمت 135000 فی میٹرک ٹن مقرر کر دی ہے ۔ سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے پیداواری قیمت 140,000فی میٹرک ٹن مقر ر کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.