حکومت یہ ٹیکس فوری واپس لے ۔۔۔۔ مریم نواز نے اپنی ہی حکومت سے مطالبہ کردیا

حکومت یہ ٹیکس فوری واپس لے ۔۔۔۔ مریم نواز نے اپنی ہی حکومت سے مطالبہ کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے

بجلی بل پر ٹیکس وصولی واپس لینے کا کہہ دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے وفاقی وزیر خزانہ کو ٹیگ کیا اور کہا

کہ مفتاح اسماعیل بھائی، بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل بھائی تاجر پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں،

پُرامید ہوں کہ آپ کوئی حل نکالیں گے۔مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ مفتاح اسماعیل سے ابھی بات ہوئی ہے،

انہوں نے تاجروں سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ انشاءاللّٰہ ہم کل تاجروں کے ساتھ اس مسئلے پر بیٹھیں گے اور کوئی حل نکالیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.