وقت کم، اہم ٹاسک سونپ دیئے!! عمران خان نے نئے انتخاب کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

وقت کم، اہم ٹاسک سونپ دیئے!! عمران خان نے نئے انتخاب کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ارکین اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔ لاہور میں عمران خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو نئے انتخاب

کے لیے تیاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ چھ سے آٹھ ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں اور لائحہ عمل تیار کرلیں۔ عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں

پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پچیس مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا،

مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبر ی کی مگر میں سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان اسمبلی نے اپنی اپنی آرا بھی پیش کیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی حکومت کو صوبے میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت دے دی ہے۔

عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جوان بخت نے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبے میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔ سابق وزیر اعظم نے احساس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ذمہ داری دے دی۔ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ افسوس ہے کہ سابق

حکومت نے غریبوں کی مدد کے لیے ہمارے شاندار پروگرام کو روکا، سابق حکومت نے غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کے پروگرام کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، پروگرام کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی۔ملاقات میں ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.