بس بہت ہوگیا!!! سینئر لیگی قیادت نے نواز شریف کو بڑا مشورہ دے دیا

بس بہت ہوگیا!!! سینئر لیگی قیادت نے نواز شریف کو بڑا مشورہ دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی سینئرقیادت کے درمیان رابطہ ہوا ، ذرائع نے کہا کہ رابطے میں پنجاب میں حکومت ختم ہںونے کے

بعد مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا اور سینئر قیادت نے نواز شریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ رابطے کے دوران مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا،بدترین معاشی حالات اورمہنگائی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کاووٹ متاثر ہوا۔ ذرائع نے کہا کہ نوازشریف نے سینئر قیادت کو عہدیداران اور کارکنوں سے رابطے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پرپھٹ پڑے تھے اور شہباز شریف کو تمام اتحادیوں کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی تھی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا تھا کہ اب حکومت کرنی ہے تو ڈٹ جائیں اوربزدلی نہیں دکھانی ہے۔

ادھر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر برس پڑے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاکہ 250 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث کیسے صادق اور امین ہوسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں عارف نقوی ان کے حمایتی ہیں، یہ وہی عارف نقوی ہیں جن کو امریکا میں منی لانڈرنگ پر 290 سال قید کی سزا کا عندیہ دیا گیا ہے۔ وزیرمملکت کا کہنا تھاکہ عمران خان کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں عارف نقوی کی تصاویرسوالیہ نشان ہیں، فنانشل ٹائمز نے ممنوع فنڈنگ کو بے نقا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تو 250 کینال کے گھر میں کیسے رہ رہے ہیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.